لاہور (ملت + آئی این پی) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ ملک میں کر پشن کر نیوالوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہو جائیگی ‘ایماندار قیادت ہی ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر سکتی ہے ‘ملک میں آئندہ انتخابات کو شفا ف بنانے کیلئے الیکشن کمیشن کو آزاد اور خو د مختار بنانا ہوگا ورنہ شفاف انتخابات کا انعقاد ایک خواب ہی رہیگا ۔ بدھ کو پارٹی دفتر میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ملک میں کر پشن کر نیوالے کی سیاست کو عوام ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف اقتدار کی نہیں ملک اور قوم کو بچانے کی جنگ لڑ رہی ہے جسکے لیے ہم کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کر یں گے اور کر پٹ لوگوں کو ایک بات ذہن میں رکھنی چاہیے کہ انکو ہرصورت کر پشن کا حساب دینا ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ناکامیوں کے جتنے بھی ریکارڈ قائم ہیں ماضی میں انکی کوئی مثال نہیں ملتی ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں کہ ملک میں کر پشن کر نیوالے کی سیاست کو عوام ہمیشہ کیلئے دفن کر دیں گے ۔