خبرنامہ پنجاب

ملک کومنفی سیاست کی نہیں اتحاد، اتفاق کی ضرورت ہے: شہباز

لاہور:(اے پی پی) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ ملک کو منفی سیاست کی نہیں بلکہ اتحاد ، اتفاق اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا ہے احتجاجی سیاست کرنے والے عناصر کو ملک و قوم کی خاطر ہوش کے ناخن لینے چاہیں ۔ لاہور میں مسلم لیگ نواز کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام ملک میں ترقی اور خوشحالی چاہتے ہیں ۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی قیادت میں تین برس کے دوران ملک معاشی لحاظ سے مستحکم ہوا ، امن و امان کی صورتحال میں بے پناہ بہتری آئی ہے ۔ محمد شہباز شریف کا کہنا تھا کہ توانائی بحران کے خاتمے کے لئے متعدد منصوبے زیر تکمیل ہیں آج پاکستان پہلے سے کہیں زیادہ محفوظ ، پرامن اور اقتصادی طور پر مستحکم ہے ۔ محمد شہبازشریف کا کہنا تھا ملک کو منفی سیاست کی نہیں بلکہ اتحاد ، اتفاق اور یکجہتی کی ضرورت ہے ۔ احتجاجی سیاست کرنے والے عناصر کو ملک و قوم کی خاطر ہوش کے ناخن لینے چاہیں ۔