خبرنامہ پنجاب

مناواں: کچےمکان کی چھت گرگئی دو بچیاں جاں بحق

لاہور:(آئی این پی) لاہور کے نواحی علاقہ مناواں میں کچے مکان کی چھت گرنے سے دو کمسن بچیاں جاں بحق ہو گئیں ۔ حادثے میں ماں اور دو بچیاں زخمی بھی ہوئیں ۔ لاہور کے نواحی علاقہ مناواں کے قریب جنڈیالہ میں کچے مکان کی چھت گرنے سے جاں بحق ہونے والوں میں 5 سالہ مریم اور 7 سالہ جویریہ شامل ہیں ، جبکہ ماں اور دو بیٹیاں زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دی گئیں ۔ مکان کی چھت گرنے پر اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت ملبہ ہٹا کر لاشوں اور زخمیوں کو نکالا ، ریسکیو کی کوئی گاڑی مدد کو نہ پہنچ سکی ۔