سرگودھا۔(اے پی پی )سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں/ناجائز اسلحہ کیخلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے 8ملزمان کوگرفتارکرلیا۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودہا کیپٹن (ر) سجاد حسن خاں منج کی ہدایت پر منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تھانہ ساہیوال نے افتخار احمد سکنہ ساہیوال سے 975 بوتل شراب، تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس نے عامر ضیا اور ایا ز قیصر سے شراب 3 بوتل برآمد کر لی۔ اس کے علاوہ تھانہ سٹی پولیس نے امجد ذیشان اور اعجاز احمد سے 1 عدد کلاشنکوف 120 گولیاں، 1 عدد رائفل 222 معہ 20 گولیاں ، تھانہ ساہیوال پولیس نے نورمحمد سکنہ ساہیوال سے پسٹل 30 بور معہ 3 گولیاں ، تھانہ کوٹ مومن پولیس نے محمد ریاض سکنہ مٹیلہ سے رائفل 44 بور معہ 5 گولیاں ، محمد اعجاز اور میاں سلامت سکنائے مٹیلہ سے بندوق 12 بور 2 عدد اور 4 کارتوس ، تھانہ بھیر ہ پولیس نے امجد سکنہ چاوہ سے پسٹل30 معہ 5 گولیاں برآمد کر کے الگ الگ مقدمات کا اندراج کر کے تفتیش شروع کر دی۔