بھکر (ملت آن لائن + آئی این پی)منکیرہ میں نوشاہ والا اسٹاپ کے قریب مسافر کوچ اور کار میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 19 شدید زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق جھنگ روڈ پر تیز رفتار کار مخالف سمت سے آنے والی مسافر وین سے ٹکراگئی حادثے کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ 19 شدید زخمی ہوئے زخمیوں میں خواتین بھی شامل ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے بھکر اسپتال اور ٹی ایچ کیو منکیرہ منتقل کیا گیا اسپتال زرائع کے مطابق اکثر زخمیوں کی حالت تشویشناک ہیں جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کار کے ٹائی راڈ ٹوٹنے کے باعث پیش آیا مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں فوری طور پر جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہیں۔