خبرنامہ پنجاب

موجودہ حکومت عوام پرمظالم ڈھا رہی ہے:بلاول

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت غریب عوام پر مظالم ڈھا رہی ہے،پیپلز پارٹی نے ہمیشہ غریبوں کا ساتھ دیا، ماں اور نانا کا مشن پورا کروں گا۔ پیر کو میرپور آزاد کشمیرمیں جلسے سے خطاب کیلئے روانگی کے موقع پر روات میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ غریب بھوکا سوتا ہے کوئی پرسان حال نہیں، صرف پیپلزپارٹی ہی ہے جس نے ہمیشہ غریبوں کا ساتھ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سب کا احتساب ہونا چاہیے، موجودہ حکومت غریب عوام پر مظالم ڈھا رہی ہے، اپنی ماں اور نانا کا مشن پورا کروں گا۔(اح)