خبرنامہ پنجاب

مودی کیخلاف مقدمہ درج کرنےکیلئےلاہورہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہورہائیکورٹ:(اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں کا قتل عام کرنے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کےلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔ لاہورہائیکورٹ میں مقامی وکیل رانا عبد الحمید خان دائر کی طرف سے دائر کردہ پٹشن میں حکومت پنجاب آئی جی پولیس سی سی پی او لاہور اور ایس ایچ او پرانی انارکلی کو فریق بنایا گیا ہے۔ پٹشن میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم ڈھاتے ہوئے ان کا قتل عام کررہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیرپاکستان کی شہ رگ ہے، وہاں کے عوام بھی پاکستان کے شہری ہیں نریندر مودی کی یہ کاروائی جنگی جرائم کی زد میں آتی ہے ،ان کا یہ اقدام بین الاقوامی معاہدوں کی بھی خلاف ورزی ہے – رانا عبد الحمید نے درخواست میں کہا ہے کہ نریندر مودی ایک بین الاقوامی دہشت گرد ہے، اس کی تاریخ سنگین جرائم سے بھری پڑی ہے۔ عدالت نریندر مودی کے خلاف مقدمہ درج کرنے اور ٹرائل کرکے سزا دینے کا حکم جاری کرے ،درخواست کی سماعت آئندہ ہفتے کو متوقع ہے۔