خبرنامہ پنجاب

موسم گرما شروع ہو نے کے ساتھ ہی غیر اعلا نیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع

فیصل آباد (ملت آن لائن + آئی این پی) موسم گرما شروع ہو نے کے ساتھ ہی غیر اعلا نیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع شہری علاقوں میں 8سے 10گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 12سے14گھنٹوں کی غیر اعلا نیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع فیصل آباد ریجن میں بجلی کی کھپت 19سو میگا واٹ جبکہ نیشنل گریڈ کی طرف سے 14سو میگا واٹبجلی دی جا رہی ہے تفصیل کے مطا بق موسم گرما شروع ہو تے ہی فیسکو کی جا نب سے بجلی کی غیر اعلا نیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ شروع ہو گیا فیسکو کی جا نب سے تا حال کسی قسم کی شیڈول لوڈ شیڈنگ کا اعلان نہیں کیا گیا شہری علاقوں میں 10سے12گھنٹوں اور دیہی علاقوں میں 12سے 14گھنٹے کی غیر اولا نیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ اچا نک شروع کر دیا گیا جس سے معمولا ت زندگی بری طرح متا ثر ہو ئے فیسکوسے ذرائع کے مطا بق ریجن بھر کے انڈسٹرئل زون کو 24 گھنٹوں میں میں صرف 4گھنٹے بجلی کی فرا ہمی بند رکھنے کے احکامات جا ری کیے گئے ہیں۔