خبرنامہ پنجاب

مولانا احمد کو ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت

لاہور (ملت + آئی این پی) لاہور ہائی کورٹ نے مولانا احمد لدھیانوی کو ضمنی انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت دیدی ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے تین رکنی فل بینچ نے اہل سنت والجماعت کے سربراہ مولانا احمد لدھیانوی کی درخواست کی سماعت کی اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست گزار کو جھنگ کے صوبائی حلقے پی پی 78سے انتخاب لڑنے کی اجاز ت دیدی مولانا احمد لدھیانوی جھنگ کے حلقہ پی پی 78سے امیدوار ہیں مگر اس سے قبل ہائیکورٹ کے 2رکنی بینچ نے انہیں نااہل قرار دیا تھا جس کے بعد انہوں نے فیصلے پر نظر ثانی کی اپیل دائر کر رکھی تھی ۔