خبرنامہ پنجاب

مولانا فضل الرحمن نے پتے میں درد کی شکایت

لاہور: (ملت+آئی این پی) جے یوآئی(ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے پتے میں درد کی شکایت پر اتفاق ہسپتال میں اپنا طبی معائنہ کرایا‘ڈاکٹر ز فیصلہ کر یں گے کہ جے یو آئی کے سربراہ کا آپریشن آج کیا جائیگا یا کل ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈاکٹرز نے مولانا فضل الرحمن کے مختلف ٹیسٹ کیے جن کی رپورٹس کا انتظار کیا جارہا ہے رپورٹس کے نتائج آنے کے بعد ڈاکٹرز اس بات کا فیصلہ کریں گے کہ جے یو آئی کے سربراہ کا آپریشن آج کیا جائیگا یا کل، مولانا فضل الرحمان اپنے اہلخانہ کے ساتھ لاہور میں آپریشن ہونے تک مقیم رہیں گے۔