خبرنامہ پنجاب

موٹرسائیکل سواردوبچےنہرمیں گرکرجاں بحق

رحیم یارخان(آئی این پی)رحیم یار خان میں موٹر سائیکل پر سوار دو بچے نہر میں گر کر ڈوب گئے۔ بچوں کو نہر سے نکالنے کیلئے ریسکیو اہلکاروں نے فوری آپریشن کیا تاہم ایک بچے کی لاش نکالنے کے بعد اندھیرا ہونے پر دوسرے بچے کی تلاش ترک کر دی گئی۔ دوسری طرف علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت دوسرے بچے کو نکال جو بروقت طبی امداد نہ ملنے پر جانبر نہ ہو سکا۔