ملتان:(اے پی پی )موٹرسائیکل آپس میں ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ میاں بیوی شدید زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق الپہ کے علاقے جھوک وینس میں دو موٹرسائیکل آپس میں ٹکرانے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق جھوک وینس کے قریب دوموٹرسائیکل تیزرفتاری کے سبب آپس میں ٹکراگئے جس سے موٹرسائیکل سواراقبال موقع پرہی دم توڑ گیاجبکہ دوسرے موٹرسائیکل پرسوار میاں بیوی شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔