سرگودھا:(ملت آن لائن)قربانی کے جانور خریدنے والے خریداروں کیلئے حکومت نے خصوصی ہدایات جاری کرنے کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کو کہا ہے کہ وہ مویشی منڈیوں کی دیکھ بھال کیلئے عملہ تعین کریں ، اس بات کو یقینی بنائیں کہ جانوروں میں کانگو وائرس نہ ہو اور ایسے جانور جن پر چیچڑ وغیرہ لگے ہوں ان کی خصوصی دیکھ بھال کی جائے ، ایسے جانوروں کو فروخت کرنے نہ دیا جائے تاکہ کانگو وائرس سے خطرے سے بچا جاسکے، اس سلسلہ میں صوبہ بھر کے تمام لائیو سٹاک افسران کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔