خبرنامہ پنجاب

مکان کی چھت گرنے سے دو بہن بھائی جاں بحق

راجن پور: (ملت+اے پی پی) محلہ قریشیاں کا رہائشی منیر احمد چاکی اپنے دو مرلے کے بوسیدہ مکان میں پانچ بچوں کے ساتھ رہائش پذیر تھا۔ اچانک مکان کی چھت گر جانے سے میاں بیوی سمیت گھر کے تمام افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو ٹیمیں اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے ملبے کو ہٹا کر متاثرہ لوگوں کو نکالا۔ چھت گرنے سے آٹھ سالہ دیا اور چھ سالہ تنویر موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ منیر اپنے دو بچوں شانی اور تیمور سمیت شدید زخمی ہو گیا۔ جنہیں ڈسڑکٹ اسپتال راجن پور منتقل کر دیا گیا ہے۔