خبرنامہ پنجاب

میانوالی میں جناح بیراج سے 5 مسخ شدہ لاشیں برآمد

میانوالی:(اے پی پی) دریائے سندھ پر قائم جناح بیراج کے دروازوں سے 5 مسخ شدہ لاشیں ملی ہیں۔ میانوالی میں دریائے سندھ پر قائم جناح بیراج کے مختلف دروازوں سے 5 لاشیں ملی ہیں، یہ لاشیں مسخ شدہ ہونے کی وجہ سے ناقابل شناخت ہیں، پولیس نے لاشوں کو اپنی تحویل میں لےکر قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔ میانوالی پولیس کا کہنا ہے کہ بیراج سے ملنے والی لاشوں کا تعلق علاقے سے نہیں۔ یہ لاشیں ڈیرہ اسماعیل خان اور دیگر بالائی علاقوں سے بہہ کر آئیں اور جناح بیراج کے دروازوں میں پھنس گئی تھیں۔ رواں برس اب تک جناح بیراج سے 53 افراد کی لاشیں مل چکی ہیں جن میں ایک بچہ بھی شامل ہے تاہم اب تک بیراج سے ملنے کی لاشوں کی شناخت یا ان کے ورثا سامنے نہیں آئے اور انہیں ضابطے کی کارروائی کے بعد مقامی قربرستان میں ہی سپرد کاک کیا جاتا ہے۔