خبرنامہ پنجاب

میانوالی پولیس اورحساس اداروں کا سرچ آپریشن، 18افراد گرفتار

میانوالی: (آئی این پی )میانوالی میں پولیس اور حساس اداروں کا سرچ آپریشن ، پانچ افغان باشندوں سمیت اٹھارہ مشتبہ افراد زیر حراست ،نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔ڈی پی اومیانوالی صادق علی ڈوگرکے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت میانوالی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا گیا۔ اس دوران کئی گھروں کی بائیو میٹرک مشین کے ذریعے تصدیق کی گئی۔بائیو میٹرک مشین کے ذریعے تصدیق کے دوران پانچ افغان باشندوں سمیت اٹھارہ مشتبہ افراد کوحراست میں لیا گیاجنہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیاگیا۔