خبرنامہ پنجاب

میاں چنوں:حساس اداروں کاآپریشن،3 دہشت گردگرفتار

میاں چنوں:(آئی این پی) حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران 3 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔