لاہور (ملت + آئی این پی) تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ میرٹ ‘گڈ گورننس اور انصاف کہیں نظر نہیں آتا ‘ملک میں آئین وقانو ن کی حکمرانی کو ہر صورت قائم کر نا ہوگا ‘ملک میں کمزور احتساب سے معاشرے میں بگاڑ پیدا ہو رہا ہے ‘ ملک میں حقیقی جمہو ریت اورشفاف احتساب پوری قوم کی ضرورت ہے‘کر پشن سمیت دیگر مسائل کسی ایک جماعت کے نہیں پوری قوم اور تمام سیاسی جماعتوں کے ہیں جن کے حل کیلئے ہمیں آواز بلند کر نا ہوگا ‘کر پشن سے ملک کو کل نہیں آج ہی نجات حاصل کر نا ہوگی اسکے بغیر ترقی ممکن نہیں ہوسکتی۔ ہفتہ کو اپنے دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف ملک میں کسی قسم کی محاذآرائی یا ٹکراؤ نہیں چاہتی ہم نے ہمیشہ آئین وقانون کے مطابق اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے سیاسی جد وجہد کی ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ ملک کی جڑوں کو کھانیوالی کر پشن کا ختم کر کے ملک میں آئین وقانون کی حکمرانی قائم جائے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کو چاہیے وہ ذاتی اور سیاسی مفادات سے بالاتر ہو کرملک اور قوم کے مفادات کا تحفظ کر نے پار لیمنٹ سمیت ہر فورم پر آواز بلند کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ جب احتساب ہوگاتو ہر جگہ آئین وقانون کی حکمرانی بھی قائم ہوجائیگی۔