لاہور(آئی این پی) شہباز تاثیر نے اپنے ٹویٹرپیغام میں کہا ہے کہ جس طر ح میں اپنے گھر واپس آیا ہوں اسی طرح اب حیدر گیلانی کو بھی اس کے گھر واپس لانا ہے، دعاؤں کا سلسلہ جاری رکھیں ۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں انکا کہنا تھا کہ آپ سب کی دعائیں مجھے واپس اپنے گھر لیکر آئی ہیں ،فیملی اوردنیا بھرمیں ہزاروں لوگوں نے میرے لیے ہرجمعہ کو دعائیں کیں جن کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ میرے دوست حیدر گیلانی کو بھی گھر واپس لانا ہے۔عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ میرے دوست حیدر گیلانی کیلئے دعاؤں کا سلسلہ جاری رکھیں۔