خبرنامہ پنجاب

میرے حلقےمیں25 ٹرانسفارمرجل گئے: دستی

اسلام آباد: (اے پی پی) عوامی راج پارٹی کے سربراہ جمشید احمد دستی نے کہا ہے کہ میرے حلقے میں بجلی کے 25 ٹرانسفارمر جل گئے ہیں‘ شدید گرمی میں لوگ سراپا احتجاج ہیں‘ حکومت کواس اہم مسئلہ کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔ بدھ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں جمشید احمد دستی نے نکتہ اعتراض پر کہا کہ میرے حلقے میں بجلی کے 25 ٹرانسفارمر جل گئے ہیں۔ رمضان المبارک میں شدید گرمی بھی ہے اور لوگ سراپا احتجاج ہیں۔ لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کیا جائے۔ حکومت کو اس اہم مسئلہ کا فوری ازالہ کیا جائے۔ حکومت کو اس اہم مسئلہ کا فوری نوٹس لینا چاہیے۔ سپیکر نے کہا کہ آپ اس مسئلہ پر تحریری طور پر لکھ کر دیں۔