خبرنامہ پنجاب

میلہ بیساکھی: 1500 سکھ یاتریوں کی تقریبات میں شرکت کیلئے لاہور آمد

لاہور (ملت آن لائن + آئی این پی) بھارت سے 1500 سکھ یاتری بیساکھی میلے کی تقریبات میں شرکت کیلئے واہگہ سٹیشن کے راستے لاہورآمد ‘چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے استقبال کیا جب کہ بھارتی ہائی کمشنرگوتم بمباوالا بھی لاہور پہنچ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق واہگہ ریلوے سٹیشن پر چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ صدیق الفاروق نے بھارت سے آنے والے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا سکھ یاتری بیساکھی میلہ اور خالصہ جنم دن کی تقریبات میں شرکت کریں گے سکھ یا تری 10 روزہ قیام کے دوران حسن ابدال اور ننکانہ صاحب جائیں گے، 20 اپریل کو ایوان اقبال میں منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے صدیق الفاروق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ سکھ یا تریوں کی سیکیورٹی کیلئے فول پروف انتظامات کیے ہیں پولیس کیساتھ ساتھ رینجرز بھی سیکیورٹی پر مامور ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے بہترین انتظامات کیے ہیں جس پر وہ چیئرمین متروکہ وقف املاک کے شکر گزار ہیں۔