خبرنامہ پنجاب

میونسپل اور میٹرو پولیٹن کی مخصوص نشتوں پر انتخاب آج

لاہور: (ملت+اے پی پی) پنجاب بھر میں میونسپل اور میٹروپولیٹن کارپوریشن کی مخصوص نشستوں پر آج چناؤ کیا جائے گا۔ پنجاب میں یونین کونسلوں کی مخصوص نشستوں کیلئے انتخابات 19 نومبر کو ہوں گے۔ لاہور میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کی مخصوص نشستوں کیلئے آج انتخابات ہوں گے۔ جن میں 25 خواتین اور 10 اقلیتی نشستیں ہیں۔ پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی۔ فیصل آباد میں وائس چیئرمین اور کونسلروں نے پنجاب کے بلدیاتی نظام کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ نئے نظام کے تحت وائس چیئرمین کو مخصوص نشستوں کے انتخاب میں چناؤ کا حق بھی لے لیا گیا ہے جو انہیں واپس دیا جائے۔