خبرنامہ پنجاب

میو اسپتال میں جھگڑا، مشتعل افراد نے گارڈ کو زخمی کردیا

لاہور:(ملت+اے پی پی) کے میواسپتال میں پولیس اور سیکورٹی گارڈز کے مابین جھگڑے کے باعث میو اسپتال کی ایمرجنسی اکھاڑے کا منظر پیش کرنے لگی۔ پولیس کے مطابق ایک شخص اشرف اپنی اہلیہ کو ایمرجنسی میں لائے تو گارڈز نے ان کے ساتھ آنےو الے 20 سے زائدافراد کو اندر جانے سے روک دیا اوراس دوران اشرف اورگارڈز آپس میں گتھم گتھا ہو گئے اورنوبت گالم گلوچ کے بعد ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔ ا س دوران ایک رضا کارنویدپولیس کے نام کی جیکٹ پہنے ایمرجنسی میں آیا تو اشرف نے اسے پولیس اہلکار سمجھتے ہوئے اس کا سرپھاڑدیا، تاہم پولیس موقع پر پہنچ گئی اوراشرف اوراس کے ساتھی ریاض کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق دیگرافرادکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جار ہے ہیں۔