خبرنامہ پنجاب

میو ہسپتال کی مزید 19 نرسوں کو برخاست کرنے کافیصلہ‘ فہرستیں تیار‘ ڈاکٹر امجد

لاہور(ملت + آئی این پی) میو ہسپتال کی مزید 19 نرسوں کو برخاست کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور فہرستیں بھی تیار کی جا چکی ہیں۔ میو ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس)ڈاکٹر امجد شہزاد کا کہنا ہے کہ ہڑتالی نرسیں حاضری لگا کر دھرنے میں شریک ہو جاتی ہیں اور جب ان کی برخاستگی کے نوٹس گھروں کو بھجوائے گئے تو ان کے گھر والے ہسپتال پہنچ گئے ایم ایس ڈاکٹر امجد شہزاد نے مزید بتایا کہ 44 نئے ڈاکٹرز بھرتی کر لئے گئے ہیں جن میں سے 36 نے اپنی ڈیوٹی سنبھال لی ہیں جبکہ 50 نئی نرسوں کو بھی بھرتی کر کے مختلف وارڈز میں تعینات کر دیا گیا ہے۔