خبرنامہ پنجاب

میٹروٹرین دیگر منصوبوں کے مخالفوں کا ہر محاذ پر مقابلہ کرینگے : شہباز شریف

لاہور(آئی این پی ) وزیراعلیٰ میاں محمد شہبازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس مےں پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اےنڈ ٹرےڈکی تنظےم نواور اصلاحات کے بارے مےں مختلف تجاوےز کا جائزہ لےا گےا۔ وزےراعلیٰ محمد شہبازشرےف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے مےں سرماےہ کاری کا فروغ اور معےشت کو مضبوط بنانا بورڈ کی بنےادی ذمہ داری ہے، اسلئے صوبے مےں ملکی اور غےرملکی سرماےہ کاری کے فروغ کےلئے انفرادےت اور جدت کیساتھ کام کرنا ہوگا۔ ملکی اورغےرملکی سرماےہ کاری بڑھانے کےلئے اہداف کے حصول کا واضح روڈ مےپ ضروری ہے۔ سرماےہ کاری بڑھنے سے نہ صرف معاشی سرگرمےاں تےز ہوں گی بلکہ روزگار کے نئے مواقع بھی پےدا ہوں گے اسلئے پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اےنڈ ٹرےڈکو سرماےہ کاری کے فروغ کےلئے فعال اور متحرک انداز سے کام کرنا ہے۔ پنجاب بورڈ آف انوسٹمنٹ اےنڈ ٹرےڈ صوبے کی معےشت مضبوط کرنے کےلئے محنت سے کام کرے۔ مےں زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی اقدام پر ےقےن رکھتا ہوں۔ پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کی وسیع گنجائش موجود ہے۔ پنجاب کی برآمدات میں اضافے کے اہداف کے حصول کےلئے محنت سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔ 2018ءتک نجی شعبہ کی سرمایہ کاری کا ہدف ہر صورت حاصل کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ کی زےرصدارت ایک اور اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس مےں تعلےم، صحت، پےنے کے صاف پانی کی فراہمی اور سماجی شعبوں کی بہتری کےلئے جاری پروگرامز پر پےشرفت کا جائزہ لےا گےا۔ وزےراعلیٰ نے کہا کہ تعلیم، صحت، پےنے کے صاف پانی اور سماجی شعبوں میں بہتری لانے کیلئے ہر ضروری قدم اٹھاےا جارہا ہے۔ اس ضمن مےں اربوں روپے کے وسائل فراہم کئے گئے ہےں۔ عوام کو زےادہ سے زےادہ سہولتےں فراہم کرنے کےلئے سماجی شعبوں مےں نتےجہ خےز اقدامات ضروری ہےں۔ تعلیم، صحت، پےنے کے صاف پانی اور دیگر سماجی شعبوں کے حوالے ہر ضلع کی باقاعدگی سے کارکردگی مانیٹر ہوگی، اچھی کارکردگی دکھانے والے اضلاع کے افسروں اور عملے کی بھرپور حوصلہ افزائی کی جائیگی، خراب کارکردگی پر بازپرس ہوگی۔ صاف پانی پراجیکٹ کے ذریعے پینے کے صاف پانی کا بنیادی حق لوگوں کو دیا جائیگا۔ اربوں روپے کے منصوبے کے ذریعے دیہی آبادی کے کروڑوں افراد مستفید ہوں گے۔ مسلم لیگ (ن) کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ لاہور اورنج لائن مےٹرو ٹرےن عوام کو بے توقےری کے سفر سے نجات دلانے کا شاندار منصوبہ ہے، چےن کی حکومت کا پاکستان کے عوام کیلئے یہ اےک عظےم تحفہ ہے۔ مےٹروٹرےن کے منصوبے کی تکمےل سے عام آدمی کو عالمی معیار کی محفوظ ،تےزرفتار اورآرام دہ سفری سہولےات مےسر آئےں گی۔ بہترےن ٹرانسپورٹ سسٹم مہذب معاشرے کی علامت ہے، مےٹروٹرےن کا منصوبہ عوام کو جدےد، تےز رفتار، باکفاےت اورمعےاری سفری سہولتوں کا حق دیگا۔ ےہ منصوبہ عام آدمی کو بہتر سفری سہولتوں کی فراہمی کےلئے بناےاگےا ہے، مٹھی بھر اشرافےہ عام آدمی کے اس عظےم منصوبے کی مخالفت برائے مخالفت کررہی ہے اورعوام کے ہر فلاحی منصوبے پر تنقےد مٹھی بھر گروہ کا وطیرہ بن چکا ہے۔ مےٹروٹرےن اوردےگر فلاح عامہ کے منصوبوںکے مخالفوں کا ہر محاذ پر مقابلہ کرےں گے۔ مٹھی بھر اشرافےہ کو مےٹروٹرےن جےسے فلاحی منصوبے کی راہ مےں کسی صورت روڑے نہےں اٹکانے دےں گے۔ مےٹروٹرےن کے منصوبے پر تنقےد دراصل عام آدمی کے حقوق کیخلاف سازش ہے اورمےںکسی کو بھی عوام کے حق پر ڈاکہ نہےں ڈالنے دونگا۔ وزیراعلیٰ نے مسجد نبوی کے سابق امام الشےخ ڈاکٹر محمد اےوب کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔