لاہور:(اے پی پی)لاہور پریس کلب کی جانب سے میڈیا ہاؤ سز کی فول پروف سیکیورٹی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے ۔ لاہور پریس کلب کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت میڈیا ہاؤسز کو سیکیورٹی فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی ہے۔ میڈیا ہاؤسز کو سیکیورٹی فراہم کرنا حکومت کی آئینی ذمہ داری ہے جو پوری نہیں کی گئی۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے پر صوبائی وزیر داخلہ کے خلاف کارروائی کی جائے اور میڈیا ہاؤسز کے تحفظ کیلیے سخت حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کا حکم بھی دیا جائے۔