اوکاڑہ۔(ملت آن لائن)ڈپٹی کمشنررضوان نذیر نے کہا ہے کہ ضلع میں نئے پٹرول پمپس لگانے کے سلسلہ میں تمام متعلقہ محکمے مجوزہ جگہ کا دورہ کر کے این اوسی جاری کریں اور اس سلسلہ میں تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی پٹرول پمپ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ،اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس، سول ڈیفنس آفیسر فاروق ارشاد،ایس ڈی او فاریسٹ افتخار جنجوعہ سمیت تمام متعلقہ افسران نے شرکت کی،ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر نے کہا کہ ضلع میں کاروباری سر گرمیوں کا فروغ ضروری ہے تاہم قدرتی ماحول کو کسی قیمت پر نقصان نہیں پہنچنا چاہیے، کاروباری سر گرمیوں کیلئے طے شدہ قواعد و ضوابط کو پورا کیا جانا از حد ضروری ہے، نئے پٹرول پمپ لگانے کیلئے متعلقہ اداروں کے این او سی سمیت دیگر شرائط کو پورا کیا جائے ،اجلا س میں نئے پٹرول پمپ لگائے جانے کے متعلق 7کیسز میں سے 1پٹرول پمپ لگانے کی منظوری دی گئی۔