جڑانوالہ: (ملت+اے پی پی) پولیس نے فیصل پارک میں کارروائی کر کے دس سالہ نابالغ بچی کی پینتیس سالہ شخص سے نکاح کی کوشش ناکام بنا دی۔ دولہا و نکاح خواں جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے دولہا کے والد سمیت پانچ باراتیوں کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔ متاثرہ لڑکی 433 گ ب کی رہائشی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دولہے اور نکاح خواں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کی کارروائی کی اطلاع ملتے ہی بچی کے والدین بھی فرار ہو گئے۔