لاہور: (ملت+اے پی پی) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے بینائی سے محروم اور سی ایس ایس میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے فیصل مجید اور محمد یوسف کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے فیڈرل پبلک سروسز رولز کی دفعہ 9 کی ذیلی دفعہ 2 کو بھی کالعدم قرار دیتے ہوئے خصوصی افراد کو سول سروسز کے تمام گروپس میں برابری کی سطح پر نوکری دینے کا حکم جاری کر دیا۔ حکومت کی جانب سے نابینا افراد کو سی ایس ایس میں نمایاں کامیابی کے باوجود ڈی ایم جی، پولیس اور پبلک سروس کمیشن میں تعینات کرنے پر پابندی تھی۔ حکومت کی جانب سے خصوصی افراد کو صرف کامرس اینڈ ٹریڈ، انفارمیشن گروپ، پوسٹل سروس اور اکاؤنٹس گروپ میں نوکریوں کی اجازت تھی۔