خبرنامہ پنجاب

ناجائز تعمیرات کے خلا ف ایل ڈی اے کا آپریشن‘ ایک عمارت مسمار‘ دوسری سر بمہر

لاہور (ملت + آئی این پی) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹاؤن پلاننگ ونگ کے عملے نے گزشتہ روز ناجائز تعمیرات کے خلاف کارروائی کے دوران ایک زیر تعمیر عمارت مسمار جبکہ دوسری سر بمہر کر دی ۔ تعمیراتی قواعد کی خلاف ورزی پر پلاٹ نمبر 29بلاک سی مین بلیوارڈ گلبرگ پر واقع زیر تعمیرعمارت مسمار کر دی گئی جبکہ پلاٹ نمبر 29بلاک سی گلبرگ تھری پر واقع عمارت سر بمہر کر دی گئی ۔