لاہور(ملت آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ ناجائز منافع کے نام پر عوام کے مفادات سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیراعلیٰ شہباز شریف سے مختلف ارکان اسمبلی نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ذخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کارروائی کی جارہی ہے۔رمضان بازاروں میں خریداروں کی سہولت کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عوام کو معیاری اشیا کی مقررہ نرخو ں پر فراہمی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ،۔ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے دوران عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا بڑی عبادت ہے جس کے لیے منتخب نمائندے عوام کو ریلیف کی فراہمی کے حوالے سے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔