خبرنامہ پنجاب

نارووال میڈیکل کالج ، این او سی نہ دینے پر وفاق اور صوبائی حکومت سے جواب طلب

لاہور:(اے پی پی)لاہور ہائیکورٹ میں نارووال میں میڈیکل کالج کے لیے این او سی جاری نہ کرنے کےخلاف دائر درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے 2 مارچ کو جواب طلب کرلیا ۔ لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس عائشہ اے ملک نے کیس کی سماعت کی ۔ عدالت کے روبرو تحریک انصاف کے رہنما ابرار الحق کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ نارووال میں سہارا فار لائف ٹرسٹ میڈیکل کالج کے لیے انتظامیہ این او سی جاری نہیں کر رہی ۔ اس حوالے سے تمام قواعد ضوابط پورے کیے گئے ہیں لیکن اس کے باوجود سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بناتے ہوئے میڈیکل کالج کو فنکشنل کرنے سے روکا جا رہا ہے لہذا عدالت این او سی جاری کرنے کا حکم جاری کرے ۔ عدالت نے دائر درخواست پر وفاقی اور صوبائی حکومت سے 2 مارچ کو جواب طلب کرلیا ۔