لاہور (ملت + آئی این پی) تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی شعیب صدیقی کی جانب سے جمع کرائی جانے والی قرارداد میں کہا گیا ہے کہ نجم سیٹھی کا یہ بیان کہ جوئے میں ملوث کرکٹرز سے ایف آئی اے تحقیقات نہ کرے اس سے بہت سے شکوک و شبہات جنم لے رہے ہیں قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پی سی بی کی کمزوری ہے کہ سیاسی پنچر لگانے والے کا کرکٹ کے ادارے پر کنٹرول ہے قرارداد میں سفارش کی گئی ہے کہ معطل کھلاڑیوں کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے سے تحقیقات بہتر ہوگی ، ایسا تو نہیں کہ تحقیقات کا رخ نجم سیٹھی کیطرف ہو جائے گا لگتا ہے کہ اسی ڈر سے وہ ایف آئی اے سے تحقیقات نہ کروانے کا بیان دے رہے ہیں۔