خبرنامہ پنجاب

نجی ایئرلائن کا انوکھا کارنامہ

لاہور: (ملت+اے پی پی) نجی ائیرلائن کی پرواز این ایل 740 کو بدھ کے روز 10 بجے سعودیہ سے روانہ ہونا تھا ۔ چوبیس گھنٹے بعد پرواز کی تو اسلام آباد کے بجائے لاہور جا اتری۔ مسافروں نے احتجاج کیا تو جہاز کے انجن بند کر دیئے ۔ آکسیجن کی کمی سے تین مسافر بیہوش ہو گئے جبکہ عملے نے کئی مسافروں کو مار مار کر لہولہان کر دیا۔ لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ کے کپتان اور سینئر عملہ غائب ہونے سے جہاز میں 5 گھنٹے تک لڑائی جھگڑا جاری رہا۔ ائیرلائن نے زیادتی پر زیادتی یہ کی کہ مسافروں کو زبردستی اتار کر خستہ حالت بسوں سے اسلام آباد روانہ کر دیا۔ کئی مسافروں کا سامان بھی گم ہو گیا۔