خبرنامہ پنجاب

نجی نیورسٹی کا طالبعلم ہوسٹل میں پراسرار طور پر جاں بحق

لاہور: (ملت+اے پی پی) پولیس کا کہنا ہے کہ طالب علم کی شناخت شمیر آصف باجوہ کے نام سے ہوئی جو کراچی کا رہائشی تھا اور اکاؤنٹنگ اینڈ فنانس کا طالبعلم تھا۔ پولیس نے لاش مردہ خانہ منتقل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے ظاہری طور پر طالب علم کی موت کی وجہ نشہ آور اشیا معلوم ہوتی ہیں۔ مزید حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئیں گے۔