خبرنامہ پنجاب

نر یندر مودی بچگانہ حر کتیں کر رہا ہے: سرور

لاہور: (ملت+آئی این پی) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ نر یندرمودی بچگانہ حر کتیں کر رہا ہے نئی آرمی قیادت بھی ملک دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیگی ‘ملک کو مضبوط کر نے کیلئے افواج پاکستان اور عدلیہ سمیت تمام قومی اداروں اور جمہو ریت کا مضبوط ہونا ضروری ہے ‘تحر یک انصاف اصولوں پر قائم رہتے ہوئے ملک میں قومی امنگوں کے مطابق سیاست کر رہی ہے ۔ سوموار کے روز پارٹی دفتر میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہم نئے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید ہے کہ جنر ل قمر جاوید باجودہ دہشت گردی سمیت دیگر درپیش مسائل کو اچھے طریقے سے حل کر یں گے ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جنرل راحیل شر یف کی قیادت میں ہونیوالے فوجی آپر یشن ضرب عضب کی وجہ سے ملک میں دہشت گرد ناکام ہوئے ہیں اور ملک میں امن قائم ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نر یندر مودی بچگانہ حر کتیں کر رہا ہے مگر اسکی حر کتوں سے پاکستان نہیں سب سے زیادہ بھار ت کو نقصان ہو رہا ہے اور آئندہ بھی بھارت کو ہی نقصان ہوگا لیکن ہم یہ واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ بھارت کو کسی بھی صورت آبی جارحیت کر نے کی اجازت نہیں دیں گے بلکہ اسکی تمام سازشیں ناکام بنا دی جائیں گی ۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف نے ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی ہے اور ہم ملک اور قوم کے مفادا ت سامنے رکھتے ہوئے سیاسی میدان میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ۔