خبرنامہ پنجاب

نعلین پاک کی چوری کا کیس

لاہور: (ملت+اے پی پی) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لاہور ایڈیشنل سیشن جج غلام عباس اوپل نے پیر ایس اے جعفری کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ عدالت نے حکم دیا کہ جتنے بھی اہلکار اس وقت ڈیوٹی پر موجود تھے، ان سے تحقیقات کی جائیں اور ذمہ داروں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے۔ درخواست گزار کے مطابق، نعلین پاک چوری نہیں ہوئے بلکہ نعلین پاک کو ملی بھگت کے ذریعے فروخت کیا گیا۔ واضح رہے کہ نعلین پاک 2003ء میں بادشاہی مسجد سے چوری ہوئے تھے۔