ننکانہ صاحب(آئی این پی )ننکانہ صاحب میں مانانوالہ روڈ پر ایل پی جی ٹینکر کارسے ٹکرا گیا،جس کے نتیجے میں 9افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہوگئے ،جاں بحق افراد میں 6 طالبعلم بھی شامل ہیں۔ مانانوالہ روڈ پر ایل پی جی ٹینکر اور کار میں ہولناک تصادم کے بعد ٹینکرزور دار دھماکے سے پھٹ گیا اور آگ بھڑک اٹھی جس سے ارد گرد کھڑی گاڑیاں بھی زد میں آگئیں ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں اسکول جانے والے بچے بھی زد میں آئے ہیں۔ زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ۔