خبرنامہ پنجاب

ننکانہ صاحب :زہریلا کھانا کھانے سے 3 افراد کی حالت غیر

ننکانہ صاحب( اے پی پی )ننکانہ صاحب میں بھی زہریلا کھانا کھانے سے تین افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ پولیس کے مطابق ننکانہ صاحب کے نواحی گاوٴں مانانوالہ میں زہریلا کھانا کھانے سے تین افراد بے ہوش ہوگئے جس کے بعد تینوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ننکانہ صاحب منتقل کردیا گیا۔ جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے،متاثرہ افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے جبکہ تینوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔