خبرنامہ پنجاب

ننکانہ صاحب: لاکھوں کا کپڑاجل کرخاکستر

ننکانہ صاحب(آئی این پی )ننکانہ صاحب کی تحصیل شاہ کوٹ میں شاٹ سرکٹ کے باعث کپڑے کی دکان میں آگ لگنے سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل کر راکھ ہوگیا۔ فائر بریگیڈ کا عملہ تاخیر سے پہنچنے پر آگ نے دیگر دو دکانوں کو بھیپنی لپیٹ میں لے لیا۔ شاہ کوٹ کے مین بازار میں شاٹ سرکٹ کے باعث کپڑے کی دکان میں آگ لگ گئی۔ آتشزدگی سے لاکھوں روپے مالیت کا کپڑا جل گیا تاہم واقعے کی بروقت اطلاع دینے کے باوجود فائر بریگیڈ کا عملہ تاخیر سے پہنچا جس کے باعث لگنے والی آگ نے دیگر دو دکانوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ نے گھنٹوں کی جدوجہد کے بعدآگ پر قابو پالیا، تاہم علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کا عملہ اگر وقت پر پہنچ جاتا تو بھاری مالی نقصان سے بچا جاسکتا تھا۔