ننکانہ صاحب (ملت + آئی این پی) ننکانہ صاحب میں منڈی فیض آباد میں واقع رائس مل سے مل مالک سمیت 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں مبینہ طور پر قتل کیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ننکانہ صاحب کے علاقے منڈی فیض آباد میں واقع رائس مل سے 3 افراد کی لاشیں ملی ہیں، جنہیں مبینہ طور قتل کیا گیا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولین میں سے ایک مل مالک جب کہ 2 افراد مل میں ملازم تھے، واقعے کی وجوہات سے متعلق ابتدائی طورپرکچھ نہیں کہا جاسکتا تاہم جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلیے گئے ہیں، جن کی روشنی میں تحقیقات کی جارہی ہے۔