خبرنامہ پنجاب

نوازشریف کو کرپشن اورپانامہ لیکس کاجواب دینا ہوگا: پرویزالہیٰ

اسلام آباد(آئی این پی)مسلم لیگ (ق) پنجاب کے صدر و رکن قومی اسمبلی چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ نوازشریف کو کرپشن اور پانامہ لیکس کا جواب دینا ہوگا،رائیونڈ احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔وہ جمعرات کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت پانامہ لیکس کی تحقیقات کیلئے سنجیدہ نہیں،ٹی او آرز کمیٹی بے نتیجہ رہی،آگے بھی حکمران کرپشن کے خلاف کوئی قانون نہیں بننے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو کرپشن اور پانامہ لیکس کا جواب دینا ہوگا،ہم تحریک انصاف کے رائیونڈ احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہیں۔(خ م+ار)