لاہور:(اے پی پی) .ہوابازی کے حوالے سے نوجوانوں میں آگاہی پیدا کرنے اور انہیں تربیت فراہم کرنے کے لئے لاہور میں ائیر شو منعقد کیا گیا۔ پائلٹس ہوا میں اپنی مہارت بکھیرتے اور شائقین زمین پر کھڑے محظوظ ہوتے رہے۔نوجوان طلبہ و طالبات کو تربیت فراہم کرنے کے لئے سول ایوی ایشن کی جانب سے ائیرشو کا اہتمام کیا گیا۔ نوجوانوں کو جہاز اڑانے کی تربیت فراہم کرنے کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے۔نوجوان ہوا باز فضاؤں میں طیاروں کی اڑانیں بھرتے رہے اور شائقین ائیر شو دیکھ کر لطف اندوز ہوتے رہے۔منتظمین کے مطابق نوجوانوں کو ائیر ایوی ایشن کی جانب مائل کرنے اور اسے باقاعدہ پروفیشن کے طور پر اپنانے کے حوالے سے آگاہی مہم کا یہ چوتھا مرحلہ ہے۔