لاہور:(اے پی پی) پنجاب حکومت کے ایک اور وزیر نیب پر پھٹ پڑے ، صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود کہتے ہیں نیب اگر اپنے ہی بنائے ہوئے قانون پر عملدرآمد نہیں کرے گا تو اس کے خلاف کوئی بھی عدالت جا سکتا ہے ۔ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب نے لاہور میں دورہ تو میٹرک کے امتحانی مرکز کا کیا تاہم وہاں وہ نیب کے دکھڑے روتے رہے ۔ میڈیا سے گفتگو میں رانا مشہود کا کہنا تھا کہ نیب نے جو کارروائی کرنی ہے کرے لیکن تین تین سال تک صرف الزامات کی بنیاد پر پگڑیاں اچھالنے کا حساب کون دے گا ۔ رانا مشہود نے نیب افسران کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب اگر اپنے ہی بنائے ہوئے قانون پر عملدرآمد نہیں کرے گا تو کوئی بھی اس کے خلاف عدالت جا سکتا ہے ۔