خبرنامہ پنجاب

نیب میں افسروں کا بحران ، اہم مقدمات کےفیصلےالتوا کا شکار

اسلام آباد: (آئی این پی) نیب میں افسران کا بحران پیدا ہوگیا ۔ اہم افسران کی ریٹائرمنٹ کے باعث ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس بھی نہ ہوسکا ، اہم مقدمات کے فیصلے التواء کا شکار ہو گئے ۔ نیب میں افسران کا بحران ، کام ٹھپ ، ایگزیکٹیو بورڈ کا اجلاس بھی نہ ہو سکا ۔ ڈی جی آپریشنز کی ریٹائرمنٹ کے بعد اہم مقدمات التواٴ کا شکار ۔ ستائیس جون کو ڈائریکٹر جنرل آپریشنز نیب خالد اقبال ریٹائرڈ ہوئے تو اب ڈی جی ٹریننگ ندیم احمد نومبر جبکہ ڈی جی نیب کراچی سراج نعیم دسمبر میں ریٹائر ہو رہے ہیں ۔ ڈی جی نیب ہیڈکواٹرز حسنین احمد سول ایوی ایشن میں تبادلے کے لیے پر تول رہے تھے مگر سمری مسترد کر دی گئی ۔ دوسری جانب معاملات میں بہتری کے لیے چھ ڈائریکٹرز کو عارضی طور ڈائریکٹر جنرلز تعینات کر دیا گیا ہے ۔