شیخوپورہ:(اے پی پی)نیب پنجاب نے ضلع شیخوپورہ میں قومی اسمبلی کے ایک اورصوبائی اسمبلی کے دو حلقوں میں ترقیاتی کاموں کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر نیب پنجاب احمد طاہر رضا کی طرف سے جاری مراسلے کے مطابق نیب کی ٹیم این اے 134، پی پی 166 اورپی پی 169کا دورہ کرکے ترقیاتی کاموں کا جائزہ لے گی، جائزے کا عمل 11مارچ تک مکمل کرلیا جائےگا۔مراسلے کے مطابق یہ تحقیقات پی ڈبلیو ڈی کی ایکسیئن حمیرا خرم خان،ایس ڈی او خورشید احمد مرزا، سب انجینئرنیامت علی، عبدالرزاق اوردیگر کے خلاف کی جاری ہیں۔این اے 134مسلم لیگ ن کے سردار عرفان ڈوگر کا حلقہ ہے جبکہ پی پی 166میں فیضان خالد ورک اورپی پی 169سے سجاد حیدر گجر رکن پنجاب اسمبلی ہیں۔