لاہور(اے پی پی)پنجاب کےوزیرقانون راناثناءاللہ کاکہناہے کہ نیب کوکسی جگہ کارروائی سےنہیں روکا، نیب کوتنقید کانشانہ بنانا اپوزیشن لیڈر کے شایانِ شان نہیں۔ پنجاب اسمبلی کےباہر میڈیاسےگفتگومیں وزیرقانون پنجاب نے کہا کہ نیب ایکٹ میں کوئی ترمیم نہیں کی جا رہی،نہ ہی پنجاب میں انہیں کسی جگہ کارروائی سےروکاگیاہے، نیب بلا امتیاز کارروائی کرسکتی ہے۔ ان کاکہنا تھاکہ پنجاب میں دہشت گردوں کی کوئی نرسری نہیں ،نہ ہی کسی مدرسے میں دہشت گردی کی تعلیم دی جا رہی ہے،اپوزیشن لیڈر سمجھتے ہیں کہ کسی جگہ انتہاپسندی ہےتو اس کی نشاندہی کریں۔ ایک سوال پر راناثناءاللہ نےکہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک اپنی صحت کا خیال رکھیں،یہ ان کےلئے بہتر ہے۔