لاہور:(اے پی پی)مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے نیشنل ایکشن پلان پر نیک نیتی سے عمل نہیں کیا گیا، پنجاب میں فوجی کارروائی درست اقدام ہے۔ لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر وکلا کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز الٰہی کا کہنا تھا پنجاب کی موجودہ صورت حال آٹھ سال بدترین حکمرانی کا نتیجہ ہے،ن لیگ کے حکمرانوں نے نیشنل ایکشن پلان پر ایک دن بھی نیک نیتی سے عمل نہیں کیا۔ پنجاب میں آرمی کا ایکشن درست ہے۔ گلشن اقبال پارک بم دھماکے کے کئی زخمی اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز اور دیگر سہولیات نہ ہونے کے باعث فرش پر دم توڑتے رہے۔ پرویز الٰہی کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں کی ترجیح عوامی مسائل کی بجائے ڈالر بناو¿ نمائشی منصوبے ہیں۔ انھوں نے نائن الیون کے بعد دہشت گردی سے نمٹنے کے لئے اٹھارہ ارب کی لاگت سے سیکیو رٹی پلان بنایا۔ پانچ سو پٹرولنگ پوسٹوں کے علاوہ ون ون ٹو ٹو ریسکیو سروس کا قیام بھی عمل میں لایا گیا۔