خبرنامہ پنجاب

نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے ماہنامہ’’کتاب‘‘ کا نیاشمارہ شائع ہوگیا

اسلام آباد ۔ 11 نومبر (ملت + اے پی پی) نیشنل بُک فاؤنڈیشن کا ماہنامہ’’کتاب‘‘ ہر ماہ باقاعدگی سے شائع ہو رہا ہے۔ مدیر اعلیٰ ڈاکٹر انعام الحق جاوید ہیں۔ اس سلسلے کا ماہ ستمبر2016ء کا 44صفحات پر مشتمل تازہ شمارہ شائع ہو کر این بی ایف کی تمام آؤٹ لیٹس سمیت دیگر اداروں اور شخصیات کو ارسال ہو چکا ہے۔ ماہنامہ’’کتاب‘‘ کی وساطت سے قارئین و شائقینِ کتب کو این بی ایف کی اشاعتِ کتب کی رفتار اور کتابوں کی سرگرمیوں سمیت اہم کتب پر ، تبصروں، خصوصی فیچرز، انٹرویوز، تقریبات کی روداد اور اسی نوعیت کے دیگر معلومات ملتی ہیں۔ نیشنل بُک فاؤنڈیشن کا یہ میگزین ملک بھر کے اہلِ قلم ،مصنفین، ماہرینِ تعلیم، کالم نگاروں اور صحافیوں سمیت اداروں کے اعلیٰ افسران کو بھی بڑی باقاعدگی سے ارسال کیا جا رہا ہے۔ این بی ایف نے اب اس میگزین کی سالانہ خریداری کے سلسلے کو بڑھانے کے لیے بھی کوششیں شروع کر دی ہیں اور اس حوالے سے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔