خبرنامہ پنجاب

نیشنل میوزیم اینڈ ٹیکنالوجی کا 29واں سالانہ سائنس میلہ شروع ہو گیا

لاہور۔24 اکتوبر(ملت + اے پی پی )نیشنل میوزیم اینڈ ٹیکنالوجی کا 29واں سالانہ سائنس میلہ پیر کے روز سے شروع ہو گیا جو27اکتوبر تک جاری رہے گا ۔سائنس میلے کا انعقاد میوزیم ایسوسی ایشن آف پاکستان اورانجمن برائے تعلیم کے تعاون سے سائنس میوزیم جی ٹی روڈ لاہور کے آڈیٹوریم میں کیا گیا ہے ۔صبح 9بجے تا دوپہر ایک بجے تک جاری میلے میں ملک بھر سے کالجوں اور یو نیورسٹیوں کے طلبا و طالبات شریک ہیں ۔ میلے کی اختتامی تقریب 27اکتوبر کو ایک بجے منعقد ہو گی جس میں طلبا وطالبات کو انعامات دئیے جائیں گے۔